شانگلہ کے دور افتادہ علاقہ شاہ پور میں ٹریفک حادثہ،7افرادجاں بحق ،2شدید زخمی

جمعرات 29 جون 2017 19:20

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) شانگلہ کے دور افتادہ علاقہ شاہ پور میں ٹریفک حادثہ،7افرادجاں بحق اور2شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں پشاور کے ہسپتال میں منتقل کردیاگیا ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے دو افراد شامل جبکہ ایک شدید زخمی ہے ،ٹریفک حادثہ کچے روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،مقامی پولیس اور گائوں کے لوگوں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے یونین کونسل شاہ پور کے بالائی علاقے امبیلہ گائوں سے لنک روڈ کے ذریعے شاہ پورکو آنے والی ڈبل ڈور جیپ نمبرایس ایچ 2342 بکیانڑہ پٹے کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نیچے ندی میں جاگرا۔ جس کے نتیجے میں موقع ہی پر چھ افراددم توڑ گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے، جس میں ایک نے راستے ہی میں زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،جس کے ساتھ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی،حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیںجن کے حالات تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

موقع پر جاں بحق ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور مومن خان ،عمر محمد، عبد الحلیم ، محمد زمین ،ولی خان ، مانی رحمن شامل ہیںجبکہ اس حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ حادثے کا شکار ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک فرد شدید زخمی ہیں۔