مانسہرہ روڈ کی کشادگی، مرمت، اور بائی پاس کی تعمیر کے اعلانات کو جلد ازجلد عملی شکل دی جائے،نعیم سرور

جمعرات 29 جون 2017 19:10

ْ ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) سیاسی وسماجی کارکن اور تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات ضلع ایبٹ آباد نعیم سرورخان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مانسہرہ روڈ کی کشادگی، مرمت، اور بائی پاس کی تعمیر کے اعلانات کو جلد ازجلد عملی شکل دی جائے تاکہ ٹریفک جام اورحادثات کا خاتمہ ممکن ہو سکے اورخطہ کے باسی بہتر سفری سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے عید الفطر کے موقع پر ٹریفک کے موثر انتظامات پر ٹریفک پولیس کے تمام عملہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نامساعد حالات ، سڑکوں کی تنگی اور ناگفتہ بہ حالت کے باوجود عیدکے بھاری رش کے دنوں میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنا ٹریفک پولیس کی بہتر حکمت عملی اوراچھی کارکردگی کی بدولت ممکن ہوا۔