عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کو بلاتعطل طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات

جمعرات 29 جون 2017 19:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کو بلاتعطل طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کیے گئے ۔عید کے دنوں میں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کے لئے ہسپتال کا ایمرجنسی سٹاف عید کے تینوں دن میں حاضر رہا ۔

(جاری ہے)

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان شفیق الرحمٰن اعوان کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران ہسپتال کی انتظامی امور کیلئے خصوصی طور پر تین شفٹوں میں سینئر ڈاکٹرز ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل سروسز تعینات کیے گئے ہیں جنہوںنے عید کے دنوں میں ہسپتال کے تمام انتظامی امور کی نگرانی بخوبی سر انجام دی ۔

عید کی تعطیلات میں 5410مریضوں کا معائنہ و علاج کیا گیا اور 452مریضوں کو داخل کیا گیا ۔سب سے زیادہ مریض شعبہ حادثات میں آئے ۔لیبر روم میں 113مریض داخل کیے گئے ۔153مریضوں کے سی ٹی سکین کیے گئے ۔ 4352مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ اور 142مریضوں کو بلڈ بنک کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ 470 ایمرجنسی مریضوں کے ای سی جی ٹیسٹ 98مریضوں کے مفت ڈائلیسز جبکہ 64مریضوں کے ایمرجنسی میں آپریشن کیے گئے ۔ مختلف ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے 37مریضوں کا نیوروسرجری اور 26مریضوں کو آرتھوپیڈک وارڈ میں داخل اور ایمرجنسی میں آپریشن کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :