ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے دوکروڑ کی اضافی گرانٹ جاری کر دی

جمعرات 29 جون 2017 19:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی کاوشوں سے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے دوکروڑ کی اضافی گرانٹ جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی ترجمان شیراز خان جدون کے مطابق اس گرانٹ کو یونیورسٹی کے تدریسی شعبہ جات کی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے استعمال میں لایاجائے گا۔ایبٹ آباد یونیورسٹی کے ملازمین کی جانب یونیورسٹی کا مالی بحران سے نکالنے کیلئے کاوشیں کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :