عید کی تعطیلات کے دوران 10869متاثرین کوریسکیو کرنے پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب کی مبارکباد

جمعرات 29 جون 2017 19:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے تمام ریسکیورز کو پنجاب بھر میں بروقت ایمرجنسی رسپانس فراہم کرتے ہوئے 10869متاثرین کو عید کی تعطیلات کے دوران ریسکیو کرنے پر مبارکباد دی۔ ریسکیو1122 ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بڑھتے ہوئے حادثات بشمولِ آئل ٹینکر ڈزاسٹر احمد پور شرقیہ میں کمیونٹی کے رسپانس اور سیفٹی کلچر کی عدم دستیابی کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو ہدایت دی کہ ریسکیومحافظ پروگرام کے تحت کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کے ذریعے معاشرے میں سیفٹی کی آگاہی اور تربیتی پروگرامز کے انعقاد سے سیفٹی کلچر کو فروغ دیں۔

پراونشل مانیٹرنگ سیل نے ڈائریکٹر جنر ل کو بتایا کہ تمام ضلعی ایمرجنسی سروسز نے مقامی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عید کے لئی--"ایمرجنسی ریسکیو پلانز"بنائے تھے۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق میڈیکل کور کی فراہمی کے پلان کے مطابق ایمرجنسی ایمبولینسزاور فائر سروسز کو اہم مقامات، مساجد اورعید گاہوں پر تعینات کیا گیاتھا ریسکیوموبائل پوسٹیں بنائی گئی جہاں تربیت یافتہ پیرامیڈیکس سٹاف اہم مقامات پر بروقت ایمرجنسی رسپانس کی فراہمی کیلئے موجود رہا۔

اس طرح پروونشنل مانیٹرنگ ڈیسک نے ڈائریکٹر جنرل کو بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) نے عید کی چھٹیوں کے دوران پنجاب بھر میں کل 5350ایمرجنسیز پر رسپانڈ کرتے ہوئے 10869ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا ۔ پنجاب ایمرجنسی سروس کی ایمبولینس ،ریسکیو اورفائر سروسز پنجاب نے تمام اضلاع میں عید الفطرکی تعطیلات پر کل 4188ٹریفک حادثات ؛ 3980میڈیکل، 142آتشزدگی، 15عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات، 292جرائم کے واقعات، 28ڈوبنے کے واقعات، اور 971دیگر ایمرجنسی کی اقسام پر رسپانڈ کیا ۔5350 ایمرجنسی میںایمرجنسی سروسز لاہور نے عید کی چھٹیوں میں کل1068ایمرجنسی بشمول 645ٹریفک حادثات پر رسپانڈ کیا۔

متعلقہ عنوان :