جمشید دستی کا جیل میں تشدد کا الزام

صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے نوٹس لے لیا، جمشید دستی کے طبی معائنے کیلیے میڈیکل بورڈ بنانے کی ہدایت

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 جون 2017 18:54

جمشید دستی کا جیل میں تشدد کا الزام
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے جمشید دستی کے جیل میں تشدد کے الزام کا نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم این اے جمشید دستی پر جیل میں مبینہ تشدد کے معاملے پر وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

رانا ثناءاللہ نے جمشید دستی کے طبی معائنے کیلیے میڈیکل بورڈ بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیر قانون نے حکم دیا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات الزامات کی انکوائری کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ دیں۔