شہر کوخوبصورت بنانے کے لیے شہری اپنا موثر کردار ادا کریں، چیئرمین بلدیہ خانیوال

جمعرات 29 جون 2017 18:51

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء)شہر کو سر سبز و شاداب ،صاف ستھرا اورخوبصورت بنانے کے لیے شہری اپنا موثر کردار ادا کریں پارکوں اور تفریحی مقامات کی بحالی بلدیہ خانیوال کا ساتھ دیں ۔ چئیرمین بلدیہ عوام کوامتیاز تفریحی سہولتیںفراہم کرنے کے لیے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار چئیرمین بلدیہ خانیوال مسعود مجید خان ڈاہا کی اہلیہ نے یوسف پارک خانیوال کی تازئین و آرائش کے بعد اسے لیڈیز و چلڈرن پارک بنانے کا با ضابطہ افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خانیوال کے عوام کوسر سبز و شاداب ،صاف ستھرا اورخوبصورت بنانے کے لیے چئیرمین بلدیہ اور ان کی ٹیم قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ شہر میں خواتین اور بچوں کے لیے تفریحی سہولتیں انتہائی محدود تھیں یوسف پارک کو لیڈیز اور چلڈرن پارک بنانا خوش آئند ہے ۔جس سے خواتین اور بچوں کو تفریح کے بہترین مواقع مسیر آئیں گئے۔انہوں مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ شہر کو خوبصورت اور سر سبز و شاداب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں اور اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگا ئیں بعد ازاں انہوں نے دیگر خواتین اور بچوں کے ہمراہ پارک کا دورہ کیا اور پارک میں کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔