خانیوال میونسپل کمیٹی کا 34کروڑ71لاکھ روپے کا بجٹ متفقہ طورپر منظور

جمعرات 29 جون 2017 18:50

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) میو نسپل کمیٹی نے تر میمی بجٹ سال 2017اور سالا نہ بجٹ 2018-2017 34کرو ڑ 71لاکھ روپے کا متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز بلدیہ کا بجٹ اجلاس زیرِ صدارت رانا عبدالرحمن وائس چیئر مین منعقد ہو ا اجلاس میں چیئر مین بلدیہ مسعود مجیدخان ڈاہا نے تر میمی بجٹ سال 2017اور سالا نہ بجٹ سال 2018-2017پیش کیا ۔

بجٹ میں متو قع ابتدائی بقا یا 7کروڑ 50لاکھ روپے ، متو قع آمدنی گورنمنٹ گرانٹ غیر ترقیا تی 14کرو ڑ 11لاکھ 52ہزار 500روپے اور متوقع ؔمد ن لوکل ٹیکسز 8کرو ڑ 27لاکھ 98ہزار 500روپے بتائے گئے ، بجٹ میںمیو نسپل کمیٹی کے عملہ کی تنخوا ہیں اور ریٹائر ڈ ملا زمین کی ما ہا نہ پنشنو ں کی مد میں 17کروڑ 66لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ، تما م غیر ترقیا تی اخرا جات کو پور ا کر نے کیلئے 6کروڑ 52لاکھ 43ہزار 500روپے مختص کئے ہیں ،بجٹ کے 4کروڑ سے زائد تعمیر و ترقی اور ترقیاتی منصوبو ں کے لئے خر چ ہونگے ، بجٹ 2017-2018کے مطا بق میو نسپل کمیٹی کی مالی پوزیشن یہ ہو گی کہ متو قع ابتدائی سال بقا یا 7کروڑ 50لاکھ روپے ،متو قع آمد ن سال 2017-2018 27کرو ڑ 21لاکھ روپے ، میزا ن آمدن 34کروڑ71لاکھ روپے، متو قع اخرا جا ت 32کرو ڑ 97لاکھ روپے اور متو قع آخری بقا یا 1کرو ڑ 74لاکھ روپے ہونگے ۔

(جاری ہے)

بجٹ کو تما م ارکان نبے متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔ اس موقع پر وائس چیئر مین رانا عبدالرحمن نے کہا کہ شہر کے وسیع تر مفا د اور بلدیہ کی بہتری کیلئے بجٹ کی منظور ی دی گئی ، چیئرمین بلدیہ مسعو د مجید خان ڈا ہا نے کہا کہ مسائل بیشمار ہیں اور وسائل کی بے حد قلت ہے بجٹ متوا زن ہے اور رواں ما لی سا ل میں بجٹ کے خوشگوا ر ثمرا ت محسو س کئے جائیں گے ، بجٹ اجلاس کے مو قع پر سکیو رٹی کے سخت انتظا مات کئے گئے ۔

اجلاسکے موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی نشا ط احمد خان ڈا ہا چیئر مین کے کمر ے میںموجود رہے ۔ کنو ینر رانا عبدالرحمن نے سکیو رٹی کلیئر نس تک اجلاس روکے رکھا۔ اجلاس میں سانحہ احمد پور شر قیہ ، پارا چنار ، کوئٹہ اور کرا چی کے شہد اء کے لئے فا تحہ خوا نی اور دعا کی گئی ۔ بجٹ کی منظور ی کے بعد چیئر مین مسعود مجید خان ڈا ہا کے کمرے میں کو نسلر وں نے مٹھائی تقسیم کی ۔

متعلقہ عنوان :