ڈالے کی موٹرسائیکل کو ٹکر،ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

جمعرات 29 جون 2017 18:50

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) شجاع آباد کے علاقے شوکت موڑ کے قریب تیزرفتار ڈالے نے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق گزشتہ رات شجاع آباد کے علاقے شوکت موڑ کے قریب تیزرفتار ڈالے نے مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 23سالہ جہانزیب موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 15سالہ فضل سعید زحمی ہوگیا جسے فوری طورپر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔پولیس نے نعش قبضے میں لیکر قانونی کاروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :