ملک کے 151 اضلاع میں خانہ و مردم شماری مکمل ہو گئی ہے،مردم شماری کے اعداد و شمار کا اعلان مقررہ وقت پر کر دیا جائے گا

وزیر خزانہ کے زیر صدارت ا جلاس میں چیف شماریات کی بریفنگ مبصرین کی جانب سے مردم شماری کے عمل پر اظہار اطمینان قابل تحسین ہے،سینیٹر اسحاق ڈار

جمعرات 29 جون 2017 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میںا جلاس میں چیف شماریات آصف باجوہ نے بتایا کہ ملک کے 151 اضلاع میں خانہ و مردم شماری مکمل ہو گئی ہے۔ مردم شماری کے اعداد و شمار کا اعلان مقررہ وقت پر کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہاکہ مبصرین کی جانب سے مردم شماری کے عمل پر اظہار اطمینان قابل تحسین ہے۔

جمعرات کو وزیر خزانہ کی صدارت میں اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر خزانہ کو چیف شماریات آصف باجوہ نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کے 151 اضلاع میں خانہ و مردم شماری مکمل ہو گئی ہے۔ آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان اور فاٹا میں بھی مردم شماری کی گئی۔ خانہ و مردم شماری کا ریکارڈ مسلح افواج کی نگرانی میں اکٹھا کیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مردم شماری میں 2لاکھ فوجی جوانوں نے سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کیں۔ مردم شماری کے اعداد و شماری کا اعلان مقررہ وقت پر کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ مبصرین کی جانب سے مردم شماری کے عمل پر اظہار اطمینان قابل تحسین ہے۔ …

متعلقہ عنوان :