مائیکروسافٹ پاکستان کی ایکو سسٹم سی ایس آر آؤٹ ریچ کے ساتھ شراکت داری

جمعرات 29 جون 2017 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) ٹیکنالوجی انوویشن کی سرکردہ کمپنی مائیکرو سافٹ پاکستان نے 13اور20جون کو سرینا ہوٹل اسلام آباد اور پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں’’مائیکرو سافٹ پاکستان پارٹنرزایکو سسٹم سی ایس آر آؤٹ ریچ ‘‘ کے نام سے ایک سی ایس آر مہم کا انعقاد کیا جس کا مقصد تمام کمیو نٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد کی مدد کرنا تھا ۔

مائیکرو سافٹ کی اس مہم کا مقصد ٹیکنالوجی تک دسترس نہ رکھنے والے اور اس ٹیکنالوجی کی بدولت حاصل مواقعوں سے محروم افراد کو خود مختار بنانا ہے ۔مائیکرو سافٹ پاکستان کے کنٹری ہیڈ شہزاد خان کا اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے متعلق کہنا ہے کہ جہاں بھی ہم آپریٹ کرتے ہیں وہاں مائیکرو سافٹ اپنی کامیابیوں کو کمیونیٹیز سے شیئر کرنے پر یقین رکھتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ایمپلائمنٹ فورم نوجوانوںکو روزگار کے مواقع فراہم کرکے معاشرے میں انقلابی تبدیلی کا باعث بن سکتے ہیں ،مائیکرو سافٹ نوجوانوں کو روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کیلئے این جی اوز،نجی تعلیمی اداروں اور ڈونرز کے ساتھ ملکر نوجوانوں کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے کے سلسلے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے ،مائیکرو سافٹ کا ورلڈ وژن کے اشتراک سے متعارف کردہ ایمپلائبلیٹی و انٹر پرینیور شپ پورٹل Rozgar.work پاکستانی نوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقعوں کے ساتھ ساتھ کیریئر گائیڈنس کی سہولت بھی فراہم کررہا ہے ،ژTech4Goodس اور ژWhat Makes Nextس جیسے مائیکرو سافٹ کے نمایاں اقدامات بھی انقلابی ٹیکنالوجیز کے استعمال کی ترغیب کے ذریعے اداروں اور انفرادی طور پر زیادہ پیداواریت اور نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہورہے ہیں،اسلام آباد میںمنعقدہ پروگرام میں شریک یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کی مس Laura Sheridanکا کہناتھا کہ ہم مائیکرو سافٹ کے اس شاندار اقدام کا حصہ بننے پر انتہائی مسرت محسوس کرتے ہیں ،یو این ڈی پی اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے تحت لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے کیلئے کوشاں ہے ،یہ ایک عمدہ فورم ہے جہاں کاپوریٹ کمپنیاں،این جی اوز اور تعلیمی ادارے ملکر مستقبل کے اور زیادہ منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہیومین ڈولپمنٹ فاؤنڈیشن کی گرانٹس کو آرڈینیٹر Rohma Labeeb اور ورلڈ وژن انٹر نیشنل پاکستان کے رضوان الحق نے بھی مائیکرو سافٹ کے اس پورٹل کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ملازمتوں کے نئے مواقع حاصل ہونگے جس سے یقینی طور پر قوم کی ترقی کا عمل تیز تر ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :