نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی نے شدیدطوفانی ہوائوں اوربارشوں سے متاثرہ 220KVٹرانسمشین لائن کی مرمت وبحالی کاکام شروع کردیا

جمعرات 29 جون 2017 18:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی (NTDC) نے شدیدطوفانی ہوائوں اوربارشوں سے متاثرہ 220KVٹرانسمشین لائن کے ٹاورکی مرمت وبحالی کاکام شروع کردیاہے جو کہ منگل 27جون کی شب طوفانی ہوائوں اوربارشوںکے باعث سبی اورکوئٹہ کے درمیان کرتہ کے مقام پر گرگیاتھا جس کے باعث کوئٹہ کے پانچ گرڈسٹیشنوں سمیت مستونگ، نوشکی، دالبندین، پشین اورقلعہ عبداللہ کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی تاہم کچھ دیربعد پہلے مرحلہ 132KVٹرانسمیشن لائن یعنی متبادل ذرائع سے کوئٹہ کے گرڈسٹیشنوںکو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی اور لوڈمینجمنٹ کے تحت شہرکے فیڈروں کوآہستہ آہستہ بجلی کی فراہمی کاعمل شروع کیاگیا جبکہ دوسرے مرحلے میں مستونگ ،دالبندین ،پشین اورقلعہ عبداللہ کے گرڈسٹیشنوں کوبجلی کی فراہمی شروع کردی گئی تھی۔

(جاری ہے)

کیسکوترجمان نے مزیدکہاکہ مذکورہ ٹرانسمشین لائن کے ٹاورگرنے سے کیسکوکے سسٹم میں برقی قلت پیداہوگئی ہے جس کے باعث صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مستونگ، نوشکی، دالبندین،پشین اورقلعہ عبداللہ میں اب اضافی لوڈشیڈنگ ناگزیرہوگیاہے۔اب صوبائی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کلیرنس ملنے کے بعد (آج ) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی (NTDC)نے بارشوں سے متاثرہ 220KVٹاورکی مرمت وبحالی کاکا م شروع کردیاہے اورتوقع ہے کہ مرمت وبحالی کاکام جلد مکمل کرکے اس ٹرانسمیشن لائن سے منسلک تمام علاقوں میں اضافی لوڈشیڈنگ فوری طورپرختم کردی جائے گی۔تاہم اضافی لوڈشیڈنگ کے باعث زحمت پرمتعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :