رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی ریمانڈ پورا ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش

عدالت نے مزید سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

جمعرات 29 جون 2017 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی ریمانڈ پورا ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاعدالت نے ملزم مجید خان اچکزئی کو مزید سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاتفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے کمرہ نمبر ون میں ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی دوران سماعت پولیس نے ملزم رکن اسمبلی مجید خان اچکزئی سے تفتیش کیلئے مزید سات روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی مجید خان کا سات روزہ ریمانڈ دے دیا ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ملزم مجید خان اچکزئی کو واپس کینٹ تھانے منتقل کردیا گیا جبکہ گرفتار رکن اسمبلی مجید خان اچکزئی پر ایک اور مقدمہ بھی منظر عام پر آگیا سیٹلائٹ ٹاون تھانہ پولیس نے مجید خان اچکزئی پر 2009 میں اغواء کا مقدمہ ظاہر کر دیا انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے اغواء کیس میں ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس عدالت نے منظور کرلیا عدالت نے اغواء کیس میں بھی مجید خان کا 7 روزہ ریمانڈ دے دیا۔

متعلقہ عنوان :