وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ڈولی چیئر لفٹ کے دلخراش واقعہ پر انتہائی افسوس کااظہار

جمعرات 29 جون 2017 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے مری کے قریب چھرہ پانی اور بنواڑی کے ما بین ڈولی چیئر لفٹ کے دلخراش واقعہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں بچوں اور خواتین سمیت درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے اس سانحے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے نجی طور پر اس طرح کے ناقص چیئر لفٹ بنانے کی حوصلہ شکنی کے لئے مقامی انتظامیہ اور لوگوں کی طرف سے مشترکہ آگاہی مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ایسے افسوس ناک واقعات کا مستقبل میں مؤثر طور پر تدارک ہو سکے۔وزیر اعلیٰ نے نوشہرہ کے قریب اٹک کے مقام پر گاؤں شیدو کے چار اور پشاور کے دو نوجوان دریائے سوات میں ڈوبنے جبکہ مہو ڈنڈ جھیل میں تین افراد ڈوبنے کے افسوس ناک واقعات پر بھی انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔پرویز خٹک نے شانگلہ میں جیپ کے حادثے میں رکن صوبائی اسمبلی محمد ارشاد خان کے چچا محمد شاہد کے انتقال پر بھی گہرے رنج اور متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :