جمشید دستی کی طرف سے جیل میں تشدد کا الزام، رانا ثناء اللہ کا نوٹس،طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

آئی جی جیل خانہ جات میڈیا چینلز پر جمشید دستی کی طرف سے تشدد کے الزامات کی انکوائری کر کے 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ دینگے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پرتشدد کے الزامات کی انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو پیش کی جائے گی

جمعرات 29 جون 2017 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے جمشید دستی کی طرف سے جیل میں تشدد کے الزام پر آئی جی جیل خانہ جات سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات میڈیا پر جمشید دستی کی طرف سے تشدد کے الزامات کی انکوائری کر کے 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ دیں گے۔ یہ انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کو پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرقانون نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی طرف سے جیل میںمبینہ تشدد کے الزامات کا فوری نوٹس لیا اور انکوائری کا حکم دیا۔ وزیرقانون نے آئی جی جیل خانہ جات کو حقائق تک پہنچنے کے لئے فوری طور پر ایم این اے جمشید دستی کا طبی معائنہ کرانے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ جمشید دستی کی طرف سے میڈیا چینلز پر جیل میں تشدد کے الزامات کی خبر کی پوری انکوائری کی جائے گی ۔ رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ 24گھنٹے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو مبینہ تشدد کے الزامات کی انکوائری رپورٹ پیش کر دی جائے گی۔