وزیراعلیٰ شہبازشریف کا شاہکوٹ میں مسافر وین میں آگ لگنے سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

جمعرات 29 جون 2017 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شاہ کوٹ میں مسافر وین میں آگ لگنے سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے مسافر وین میں آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والے مسافروں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :