وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقات کے لئے 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی واقعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لیکر آئندہ پانچ روز میںوزیراعلیٰ کو انکوائری رپورٹ پیش کرے گی

جمعرات 29 جون 2017 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقات کے لئے 4رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم عرفان علی کمیٹی کے سربراہ جبکہ سابق انسپکٹر جنرل پولیس طارق سلیم ڈوگر، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

(جاری ہے)

کمیٹی آئل ٹینکرکے الٹنے اوراس میں آگ لگنے کے المناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی اوراس واقعہ کے حوالے سے کمیٹی مقامی پولیس ،موٹر وے پولیس اورمقامی انتظامیہ کی جانب سے واقعہ کے بعداٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے گی اور یہ کمیٹی اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ ان اداروں کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پربروقت پہنچ کر نقصانات روکنے کیلئے کیا اقدامات کیی ۔کمیٹی اپنی تحقیقات مکمل کر کے آئندہ پانچ روز میں وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کرے گی۔