حکومت بجٹ 2017-18 میں مجوزہ محصولات کے اہداف پر نظرثانی کرے ، راجہ عامر اقبال

جمعرات 29 جون 2017 18:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر راجہ عامر اقبال نی کہا ہے کہ حکومت بجٹ 2017-18 میں مجوزہ محصولات کے اہداف پر نظرثانی کرے ، حکومتی مجوزہ اقدامات سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

راجہ عامر اقبال نے چیمبر میں تاجروں اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ بیس کروڑ افراد کے ملک میں فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد صرف گیارہ لاکھ ہے،راجہ عامر اقبال نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کے ایک ہزار ارب سے زائد رقم مختص کرنا خوش آئند ہے، عوامی فلاح اور انفراسٹرکچر کے ان منصوبوں کو ترجیح دی جائے جو قابل عمل اور اشد ضروری ہوں اس موقع پر سینئر نائب صدر راشد وائیں ، نائب صدر عاصم ملک، مجلس عاملہ کے اراکین اوردیگر چیمبر ممبران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :