کاشتکارمولی کی اگیتی فصل کی کاشت جولائی میں مکمل کر لیں، ماہرین زراعت

جمعرات 29 جون 2017 18:20

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکارمولی کی اگیتی فصل ماہ جولائی میں کاشت کریں،مولی کی40 یوم والی قسم بہترین پیداوار دیتی ہے ،جہاں مولی چالیس روز میں تیار ہوجاتی ہے وہاںایک ایکڑ رقبہ پر مولی کی کاشت کیلئے تین کلوگرام بیج کافی ہوتا ہے، ماہرین نے کہا کہ مولی کی فصل بہت اہم اور مقبول سبزی ہے جسے ہرعمر کے افراد یکساں پسند کرتے ہیں، یہ کھانے میں خستہ ہونے کے علاوہ کڑواہٹ میں بھی کم ہوتی ہے۔