پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار ، منشیات برآمد

جمعرات 29 جون 2017 18:20

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) پٹرولنگ پوسٹ یاروخیل ضلع میانوالی نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کر کے ایکملزم کے قبضہ سی100کپی شراب جبکہ دوسرے ملزم کے قبضہ سی100کپی شراب اور1100گرام چرس برآمد کی ہے،ایس پی پٹرولنگ سرگودہا ریجن حسن جمیل حیدر نے بتایا کہ گزشتہ روز موبائل پٹرولنگ یاروخیل ضلع میانوالی کے انچارج اے ایس آ ئی کلیم اللہ دیگر ملاز مین کے ہمراہ ناکہ بندی ڈیوٹی پر مامور تھے کہ دوران ڈیوٹی مختلف اوقات میں2مشکوک افراد کو روک کر ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر200کپی شراب اور 1100گرام چرس برآمد کر لی اور ان کیخلاف تھانہ سٹی میانوالی میں مقدمات کا اندراج کروایا جبکہ پٹرولنگ اہلکاروں کی اس قابل ستائش کارکردگی پر انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ کے ساتھ نقد انعامات بھی دئیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :