منشیات کا استعمال روکنے کیلئے مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے، فریحہ کنول

جمعرات 29 جون 2017 18:20

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) عالمی یوم انسدادِ منشیات منانے کا مقصد دنیا بھر سے نشہ کی لعنت کوختم کرنا ہے ، عالمی سطح پر اس کے خاتمہ کی کوشش جاری ہے ، اِن خیالات کا اظہار ریڈیو پاکستان کی پروڈیوسر فریحہ کنول نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام دانش کدہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ، وقار حیدراور مامون الرشید بھی موجود تھے ، فریحہ کنول نے مزید کہا کہ منشیات کے استعمال کیخلاف مسلسل شعوری کوشش جاری رکھنی چاہیے ، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں نشہ کی روک تھام کے بارے میں شعوری کوشش بہت ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ معصوم بچے سلیٹ کی مانند ہوتے ہیں، ان پر جو کچھ لکھا جائے وہ رقم ہو جاتاہے ،انہوں نے کہا کہ معاشرتی ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ہمیں قومی جذبے کا اظہار کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :