ڈسٹرکٹ انڈسٹریل کے زیر اہتمام مستحق طالبات میں عید گفٹ و نقد انعامات تقسیم

جمعرات 29 جون 2017 18:20

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار کے زیر اہتمام بیگم ڈپٹی کمشنر نے غریب و مستحق طالبات میں عید گفٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈویژنل ڈائریکٹر افتخار احمد چیمہ ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ناصر محمود چیمہ ‘ صدر انجمن شہریان ظفر اقبال ‘ جنرل سیکرٹری انجمن شہریان محمدسرور ‘ فنانس سیکرٹری محمد اشرف ‘ چیف وارڈن شہری دفاع محمد عرفان بٹ ‘ سابق چیئرمین بلدیہ سید اقبال حسین شاہ ‘ ممبران ایڈوائزری باڈی قیصرہ اسماعیل او رمیڈم ذکیہ فیاض موجود تھیں،انجمن شہریان ودیگر نے ایک کثیر رقم تقریبا چالیس مستحق خواتین میں تقسیم کی او رمحمد عرفان بٹ نے ادارہ صنعت زار کی مشین کی مرمت ودیگر کاموں کیلئے تقریبا 60ہزار روپے کاعطیہ دیا جبکہ برائٹو پینٹ والے محمد اسد نے بھی ادارہ کی بلڈنگ کیلئے وائٹ واش وپینٹ کیلئے 60ہزار کاپینٹ ادارہ صنعت زار کو عطیہ دیا ۔

متعلقہ عنوان :