موسم برسات میں واٹر سپلائی کے ساتھ کلورینیشن کا عمل یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر سرگودھا

جمعرات 29 جون 2017 18:20

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ موسم برسات کے دوران فراہمی آب کی سکیموں کی کلورینیشن موسمی بیماریوںکے کنٹرول میں انتہائی ضروری ہے ، بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو میونسپل کارپوریشن ‘ میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کے زیر اہتمام واٹر سپلائی سکیموں میں پینے کے پانی کو بیماریوں سے پاک کرنے کیلئے کلورینیشن بیس دن میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ،و ہ اپنے دفتر میں پینے کے پانی کو آلودگی اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے او رواٹر سپلائی سکیموں کی کلورینیشن کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے ،اجلاس میں میونسپل کارپوریشن ملک اسلم نوید ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ریونیو) طارق خان نیازی ‘ چیئرمین میونسپل کمیٹی بھلوال صفدر اقبال ‘ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن رانا جمیل اختر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد حنیف کے علاوہ تمام تحصیلوں کے چیف آفیسر ز نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ موسم برسات شروع ہو رہا ہے ،اس موسم میں کلورینیشن کے بغیر پانی کی سپلائی اسہال سمیت دیگر متعدد بیماریوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں لہذا واٹر سپلائی کے ساتھ کلورینیشن کے عمل کو یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کی واٹر سپلائی سکیموں کے ساتھ ساتھ تحصیلوں میں واٹر سپلائی سکیموں میں کلورینیشن کے عمل کو بھی بیس دن میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے ، ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ضلع بھر کی واٹر سپلائی سکیموں میں کلورینیشن کے عمل کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ، اجلاس کو بتایاگیاکہ ضلع سرگودہا میں پندرہ واٹر سپلائی سکیمیں فنکشنل ہیںجن کی کلورینیشن کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ان سکیموںمیں تین میونسپل کارپوریشن ‘پانچ ضلع کونسل ‘ دو بھلوال جبکہ دیگر تحصیلوں میں ایک ایک واٹر سپلائی سکیم کے ذریعے شہریوں کو پینے کا پانی مہیا کیاجارہاہے، اجلاس میں میونسپل کارپوریشن ‘ ضلع کونسل او رمیونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز نے فراہمی آب کی سکیموں میں کلورینیشن کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :