شہر کے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے کام کو جلد مکمل کیا جائے، ڈی سی لاہور

جمعرات 29 جون 2017 18:20

․ لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے شہر میں ہو نے والی بارش کے بعد نکاسی آب کیلئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، واسا ،ٹائونز انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے تمام نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے،ڈی سی نے اسسٹنٹ کمشنرز، واسا ،ٹا ئونز انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکاران کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :