محکمہ تحفظ ماحول پنجاب ضلعی سطح پر انسداد ڈینگی کارروائیوں میںسرگرم عمل ہے،ترجمان

جمعرات 29 جون 2017 18:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) محکمہ تحفظ ماحول پنجاب صوبہ بھر میں ضلعی سطح پر انسداد ڈینگی اور لاروا سرویلنس کی کارروائیوں میں مسلسل سرگرم عمل ہے، اس ضمن میں صرف لاہور کے 9 اسکواڈز جنگی بنیادوں پرکام کر رہے ہیں، ترجمان کے مطابق صوبہ میںروزانہ کی بنیاد پر انسداد ڈینگی اور لاروا کی نشاندہی کے لیے خصو صی ٹیمیں ڈینگی مچھر کی افزائش کے ممکنہ مقامات کو چیک کر رہی ہیںاور لاروا ملنے کی صورت میں محکمانہ طور پر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، اس ضمن میں ٹائر شاپس ، کباڑخانے ،نرسریاںاور زیر تعمیر عمارات کی خصوصی چیکنگ کی جارہی ہے ،محکمہ نے ضلعی سطح پر رواں سال کے دوران147170کارروائیاں کی ہیں، 1353نوٹسز جاری کیے گئے،35مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا،21ٰٖ ایف آئی آرزدرج کروائی گئیں،30871ایسے مقامات جہاں ڈینگی لاروا کی افزائش کے امکانات ہو سکتے ہیں کو کلیر کیا گیا،عید کے تین چھٹیوںکے دوران ڈینگی سرویلنس کی 2167کارروائیاں بھی عمل میں لائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :