صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کا لفٹ حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

چیف آفیسر بلدیات اور دیگر بلدیاتی افسران کو ہر ممکن تعاون کی ہدایت

جمعرات 29 جون 2017 18:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے مری میں لفٹ حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو صبر کی توفیق دے او ر زخمیوں کو جلد صحت عطافرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیف آفیسر بلدیات اور دیگر بلدیاتی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریںاور اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیںجنہوں نے حکومتی ہدایت پر لفٹس کی چیکنگ نہیں کی۔ایسے افراد کسی معافی کے لائق نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :