دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پرنچلے درجے کاسیلاب ریکارڈ

جمعرات 29 جون 2017 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) سیلاب سے خبر دار کرنے والے صوبائی ادارے فلڈ سیل محکمہ آبپاشی خیبر پختونخوا پشاور کی طرف سے جمعرات کی سہ پہر 4بجے جاری کردہ رو زانہ فلڈ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر ،دریائے سندھ میں تربیلہ (ان فلو)،دریائے پنجکوڑہ میں دیر ،دریائے سوات میں چکدرہ اوردریائے شاہ عالم میں تخت آبادکے مقامات پرنچلے درجے کا سیلاب ہے۔

(جاری ہے)

جہاں پانی کا اخراج باالترتیب 44200کیوسک،60600کیوسک، 251000 کیوسک، 11193کیوسک 28400کیوسک اور3643کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :