کسان پیکیج کے تحت مویشی پال سکیم کسانوں کیلئے بہت سود مند ثابت ہو گی‘رکن قومی اسمبلی وسیم اختر شیخ

جمعرات 29 جون 2017 18:20

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) رکن قومی اسمبلی وسیم اختر شیخ نے کہا ہے کہ کسان پیکیج کے تحت مویشی پال سکیم کسانوں کیلئے بہت سود مند ثابت ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام مویشی پال سکیم کے تحت کسانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عدیل سیال اور مویشی پال حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں مویشی پال حضرات کسانوں کو کٹا بچائو سکیم ، کٹا فربہ سکیم اور بُل کیپنگ فارمر کے تحت محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے چیک تقسیم کیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع قصور دودھ کی زیادہ پیداواردینے والا ضلع ہے۔ اس کے علاوہ جانوروں کی افزائش،صحت مند گوشت اور بیماریوں سے بچائو کے لیے محکمہ لائیو سٹاک قصور کی کارکردگی ہمیشہ نمایاں رہی ہے۔بعد ازاں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد عدیل سیال اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد بشیر نے رکن قومی اسمبلی وسیم اختر شیخ کو محکمہ کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک قصور کی مجموعی کارکردگی کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :