سکھ مسلم دوستی کا رشتہ کبھی ختم نہیں ہو گا ،سکھوں کو تقسیم کرنے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی ‘صدیق الفاروق

مہاراجہ رنجیت سنگھ نے اپنے مذہب کے علاوہ دیگر مذاہب اور خاص کر مسلمانوں کیلئے بھی خدمات سر انجام دیں‘چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ

جمعرات 29 جون 2017 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ بھارت کا متعصبانہ رویہ قابل مذمت ہے ،سکھ مسلم دوستی کا رشتہ کبھی ختم نہیں ہو گا ،سکھوں کو تقسیم کرنے کی سازشیں کبھی کامیابنہیں ہونگی ،مہاراجہ رنجیت سنگھ نے مذہبی رواداری کو فروغ دیا ،انہوں نے اپنے مذہب کے علاوہ دیگر مذاہب اور خاص کر مسلمانوں کے لیے بھی خدمات سر انجام دیں ۔

یہ باتیں انہوں نے سکھ مذہب کے لیڈر مہاراج رنجیت سنگھ کی 178ویں برسی کے موقع پر گورو دوارہ ڈڈیرہ صاحب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سیکٹروں سکھ مرد و ،خواتین نے شرکت کی ،جبکہ بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرانز طارق خان وزیر ،ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل ،فراز عباس ،عامر حسین ہاشمی ،ہندو رہنماء ڈاکٹر منور چان ،پنڈت بھگت لال بھی شریک محفل تھے ،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے مزید کہا کہ بھارت اپنے ملک کے اقلیتوں پر جو مظالم ڈھا رہا ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،جبکہ پاکستان میں بسنے والے ہندو اور سکھوں کو مکمل آزادی حاصل ہے ،گورو ر دواروں اور مندروں کے ترقیاتی کام جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو روکنے پر وزیر اعظم پاکستان اور وزارت خارجہ نے بھی نوٹس لیا ہے ،بھار کے اسی اقدام کی وجہ سے دنیا بھر میں اسکی بدنامی ہو رہی ہے اور وہ اقوام متحد ہ کی قراردارد کی بھی خلاف ورزی کام مرتکب ہو رہا ہے پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار تارا سنگھ ،سردار رمیش سنگھ اروڑوا،سردار گوپال سنگھ چاولہ ،سردار بشن سنگھ اور ہندو رہنماء ڈاکٹر منور چاند،پروفیسر کلیان سنگھ ،سردار مہند ر سنگھ ،سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کرتے ہوئے خدمات کو بہت سراہا ،جبکہ سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر بھارت حکومت کی شدید مذمت کرتے ہیں ،اس موقع پر سکھ مسلم دوستی زندہ باد ،پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے گئے جبکہ سکھوں نے پلے کارڈ اٹھا کر بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ بھی کیا ۔