عمران خان کے دعوئوں کو پشاورمیں تلاش کیا مگر کچھ نہ ملا ،دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ، سارے پاکستانی ہمارے لئے قابل احترام ہیں،مریم اورنگزیب
کے پی کے عوام سے جھوٹے وعدے کئے گئے ،بلین ٹری سونامی صرف کاغذوں تک محدود ہے، 350 ڈیموں کہاں بنائے گئے ہیں ، احتساب کمیشن کو وہ تالہ لگایا گیا ہے جو کسی بھی چابی سے نہیں کھلتا وزیراعظم نے جھوٹے الزام پر اپنی تین نسلوں کو پیش کر کے احتساب کی نئی مثال قائم کی ،عمران خان خود کو احتساب کیلئے پیش کریں، وزیر مملکت اطلاعات کا پشاور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب
جمعرات 29 جون 2017 18:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے شہدء پارہ چنار کیلئے پیکیج کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سی پیک پورے خطہ کیلئے منصوبہ ہے ، اسے شروع میں سیاست کی نذر کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ منصوبے سے پاکستان پورے خطہ میں اقتصادی طاقت بن کر ابھریگا ، توانائی کے پروجیکٹس مکمل ہونیوالے ہیں، جلد پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر عمران خان بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن حقیقت میں کچھ نہیں ہے۔ عمران خان کو پتہ لگا کہ جے آئی ٹی سے وزیراعظم سرخرو ہوکرنکلیں گے تو اب جے آئی ٹی کو متنازعہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جھوٹے الزام پر اپنی تین نسلوں کو پیش کیااور احتساب کی نئی مثال قائم کی ، وزیراعظم کا احتساب کرنے والے عمران خان خود کو احتساب کیلئے پیش کریں ، جے آئی ٹی پر تحفظات کے باوجود خود کو احتساب کیلئے پیش کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پشاور میں داخلے پر کوئی تبدیلی نہیں دیکھی، عمران خان کے دعوئوں کو پشاورمیں تلاش کیا مگر کچھ نہ ملا ، کے پی کے عوام سے جھوٹے وعدے کئے گئے ،درختو ں کا سونامی نہیں دیکھا، بلین ٹری سونامی صرف کاغذوں تک محدود ہے، 350 ڈیموں کہاں بنائے گئے ہیں ، احتساب کمیشن کو وہ تالہ لگایا گیا ہے جو کسی بھی چابی سے نہیں کھلتا،انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن کے شہنشاہوں کو دائیں بائیںکھڑے کرکے احتساب کی باتیں کرتے ہیں ،مریم اورنگزیب نے کہا کہ آن لائن ایف آئی آرز اب آف لائن ہوگئی ہیں ، عمران خان بنی گالہ سے باہر نکلیں، یورپ کی باتیں کرنیوالے نے صوبے میں کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے ساری زندگی ورلڈ کپ اور ہسپتال پر سیاست کی۔انہوں نے کہا کہ 2013ء کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 146 اسٹیڈیمز کی تعمیر کے پروگرام بنایا جارہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.