فلسطینی صدر محمود عباس کا وزیراعظم کو ٹیلی فون، آئل ٹینکر حادثے پر اظہار افسوس

سانحہ بہالپور المناک تھا، عید کے روز حادثے پر پوری قوم سوگوار تھی، حکومت نے متاثرین کی مدد کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں، محمد نواز شریف پاکستان نے فلسطین کی آزادی کی منصفانہ کاز کی ہمیشہ حمایت کی ہے، فلسطینی بھائیوں کی جدوجہد کی اخلاقی ،سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، گفتگو

جمعرات 29 جون 2017 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف سے فلسطینی صدر محمود عباس نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے میں ہونیوالے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو فلسطینی صدر محمود عباس نے ٹیلی فون کیا اور احمد پور شرقیہ میں ہونیوالے آئل ٹینکر کے حادثے میں ہونیوالے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بہاولپور المناک حادثہ تھا ،عیدالفطرکے روزاس حادثے پر پوری قوم سوگوار تھی، انہوں نے کہا کہ حکومت نے متاثرین کی مدد کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم نے حکومت اور عوام کی طرف سے فلسطینی حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے فلسطین کی آزادی کی منصفانہ کاز کی ہمیشہ حمایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی بھائیوں کی جدوجہد کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم نے اظہارہمدردی پر فلسطینی صدر کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

متعلقہ عنوان :