قوم اور اہل ثروت کوبیماریوں،غربت اور جہالت کیخلاف جہادمیں المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کا ساتھ دینا چاہیے،علامہ عبدالحق

جمعرات 29 جون 2017 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء)امیرجماعت اہل سنت کراچی علامہ سیدشاہ عبدالحق قادری نے کہاکہ قوم اور اہل ثروت کوبیماریوں،غربت اور جہالت کے خلاف جہادمیں المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کا ساتھ دینا چاہیے وہ بروز جمعرات المصطفیٰ میڈیکل سینٹرمیں عیدملن کی تقریب سے خطاب کررہے تھے،جس میں المصطفیٰ کے چیئرمین سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب،عبدالغنی سلیمان،عبدالمجیداُودھی،عثمان خان نوری،الیاس میمن اورمعین خان نے بھی اظہارخیال کیا۔

اس موقع پرسیدکمال مصطفی،الحاج محمدرفیع،مولاناشاہدین اشرفی،ڈاکٹرعبدالجبارقریشی،ادریس عبدالغفار،فرحان اشرفی،امین غلام محمد،احمدرضاطیب،ندیم ہارون،پروفیسرجاویدخان،شکیل قریشی،کامران لاشاری،عبدالقدیرشریف،امین آدمجی،ذوالفقارصدیقی بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

علامہ سید شاہ عبدالحق قادر ی نے کہاکہ حاجی حنیف طیب کی میرے والدمحترم علامہ سیدشاہ تراب الحق قادری سے رفاقت کاعرصہ 52سالوں پرمحیط ہے دونوں نے سیاست میں اعلیٰ کردارکی بے مثال روایت قائم کی ہے،المصطفیٰ کی کامیابی اور ترقی ان پرمعاونین کااظہارواعتبارکامظہرہے۔

اس موقع پرچیئرمین المصطفیٰ وسابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ معاونین اور کارکنان ہماراقیمتی سرمایہ ہیں جن کے تعاون سے اس ادارے کاشماردنیا کے چندنامورسماجی اداروں میں ہوتاہے،المصطفیٰ نے آنکھوں،ہونٹ اور تالوکٹے افرادکے فری آپریشن کرکے عالمی ریکارڈقائم کیاہے۔سابق رکن قومی اسمبلی محمدعثمان خان نوری نے کہاکہ سندھ کی دیہی عوام کو پینے کا صاف پانی بھی میسرنہیںجس کی وجہ سے ہیپاٹائٹس جیسے امراض سے اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اس صورتحال میں المصطفیٰ جیسے سماجی تنظیموں کاکردارقابل تحسین ہے۔عبدالغنی سلیمان اور الیاس میمن نے مسائل ومشکلات میں مبتلا افرادکی مددکے لئے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی ۔