کراچی،اسٹار گیٹ کے قریب سپر مارٹ میں جنریٹر خرابی کی وجہ سے آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس

جمعرات 29 جون 2017 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ کے قریب واقع سپر مارٹ کے جنریٹر روم میں آتشزدگی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو شاہراہ فیصل کے علاقے اسٹار گیٹ کے قریب واقع سپر مارٹ کے جنریٹر روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے روم میں پھیل گئی جس کی اطلاع فائر بریگیڈ حکام کو دی گئی لیکن حسب معمول فائر بریگیڈ کی گاڑی تاخیر سے پہنچی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کی گئی جس پر فائر بریگیڈ کی مزید دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے میںمشکلات کا سامانا کرنا پڑ رہا ہے اور اس کی وجہ سے شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :