قومی شناختی کارڈز کے اجراء میں ناداراحیل و حجت کا رویہ ترک کرے ، ورنہ بنگلہ نژاد پاکستانی انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے

صدر مسلم لیگ شیر بنگال ڈاکٹر علائو الدین کا عید ملین پارٹی سے خطاب

جمعرات 29 جون 2017 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ شیر بنگال کے مرکزی صدر ڈاکٹر علائو الدین نے بنگلہ نژ اد پاکستانیوں کے ساتھ نادارا کے ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ نادراافسران 1971سے قبل ملک میں مقیم پاکستانیوں سے جو تمام تر شناختی دستاویزات رکھتے ہیں ،کو قومی شناختی کارڈز کے اجراء میں حیل و حجت والا رویہ ترک کریں ورنہ پاکستان مسلم لیگ شیر بنگال کے صرف کراچی میں مقیم 30لاکھ بنگلہ نژادپاکستانی اراکین انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

وہ بروز جمعرات عید ملن عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری جنرل مامون الرشید ایڈووکیٹ ،مظفر احمد ، ابو سعید (کونسلر)مفتی عبد الحق بیانی ، وحید حسین ،حافظ عبد الحق بیانی ، محمد قیصر میاں ، وحید ،ابولکلام،مفیض الدین ، شاہ جلال و دیگر نے بھی شرکاء سے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر علاؤالدین نے کہا کہ نادرا کے میگا سینٹرز عوامی سہولت کے لیے قائم کیے گئے ہیں لیکن محض زبان کی بنیاد پر متعصب اہلکاران بنگلہ نژاد پاکستانیوں کے ساتھ بدسلوکی کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں جو نا قابل برداشت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جن اراکین کے شناختی کارڈز کی مدت ختم ہو چکی ہے ان کا حق ہے کہ پرانے ریکارڈ کے مطابق انہیں نئے کارڈز جاری کیے جائیں لیکن تعصب زدہ کارندے اعتراضات لگاکر ان کی شناخت سے متعلق ابہام پیدا کر نے پر بضد ہیں ۔عشائیہ سے خطاب کر تے ہوئے مامون الرشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی کارکردگی میں مستقل عدم یکسانیت کے باوجود بل آخریہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ جیت کے جذبہ سے سر شار ہو کر وطن پر مر مٹنے کا فیصلہ کرلیں تو دنیا کی مضبوط سے مضبوط ٹیم بھی اس کے مقابل راکھ کا ڈھیر ثابت ہوتی ہے ۔

انہوں نے قومی کپتان سرفراز احمد سمیت تمام کھلاڑیوں کی اعلیٰ کار کردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہوئے پاکستانیوں کو تحفہ عید عطا کر نے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو اس کامیابی کی شدید ضرورت تھی اور اس کے نتیجے میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ملک میں ممکن ہو سکے گی ۔

متعلقہ عنوان :