دو دہائیوں سے سندھ کے وسائل کو ذاتی جاگیر سمجھ کر لوٹنے والوں کے احتساب کادن قریب آن پہنچا ہے،کراچی میں بھیس بدل کر عوام کااعتماد لوٹنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا،نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) علی اکبر گجر کا بیان

جمعرات 29 جون 2017 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ دو دہائیوں سے سندھ کے وسائل کو ذاتی جاگیر سمجھ کر لوٹنے والوں کے احتساب کا دن قریب آن پہنچا ہے، صوبے کے وسائل کو عوام کے مسائل پر استعمال کرنے کی بجائے ذاتی بینک بیلنس بڑھانے والوں کو کراچی کے عوام سیاست بدر کرنے کے لئے تیار ہوچکے ہیں․کراچی میں بھیس بدل کر عوام کے اعتماد لوٹنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، سندھ میں تبدیلی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت لائے گی اور ماضی کے ایک ایک جرم کا حساب لے کر صوبے کے عوام کو صوبائی معاملات میں با اختیار بنائیں گی․بروز جمعرات پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر اور کراچی کے حلقہ PS-114 کے لئے میاں محمد نواز شریف کے نامزد امیدوار علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ سندھ کا امن لوٹا کر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے سندھ کے عوام کے ساتھ کئے گئے انتخابی وعدے پورے کردئے ہیں صوبے کے عوام کا اعتماد حاصل رہا تو سندھ مستقبل میں پاکستان کا سب سے خوشحال اور ترقی یافتہ صوبے ہوگا․وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو دنیا کی باوقاراقوام کے ساتھ کھڑا کرنے کا تاریخی وقت آن پہنچا ہی․ ماضی کی ناقص اور کرپشن زدہ حکمرانی کے منفی اثرات سے بتدریج نجات حاصل کی جارہی ہے آئندہ انتخابات پاکستان قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے اہم کردار ادا کریں گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر اور کراچی کے حلقہ PS-114 کے لئے میاں محمد نواز شریف کے نامزد امیدوار علی اکبر گجر نے کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی۔

(جاری ہے)

عمر کالونی، بلوچ کالونی اور ملحقہ علاقوں میں انتخابی رابطوں کے سلسلے میں بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام میاں محمدنواز شریف کا ساتھ دے کر اپنے صوبے کی ترقی میں تاریخ ساز کردار ادا کر سکتے ہیں․ حلقہ PS-114کا ضمنی انتخاب کراچی سمیت سندھ کے عوام کے لئے تاریخ ساز دن ہوگا کہ وہ اپنے محفوظ مستقبل اور ملک و صوبے میں بد عنوانی اور لوٹ کھسوٹ کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر کے ریاست پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کا حقیقی پاکستان بناسکیں․ علی اکبر گجر نے کہا سندھ کے تعلیمیافتہ بچوں اور بچیوں کی حق تلفی کا دور ختم ہوچکا ہے۔

اب کسی کو سرکاری ملازمتیں فروخت کرنے اور اپنے خاندانوں میں تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی․ کرپشن فری سندھ میاں محمد نواز شریف کا دیرینہ خواب تھا جس کی تعبیر 9 جولائی کے ضمنی انتخا ب کے نتائج کی صورت میں سامنے آنا شروع ہوجائے گی․ حلقہ PS-114 کے ووٹر 9 جولائی کو پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچیں اور اپنے ووٹ کی حفاظت یقینی بناکر میاں محمد نواز شریف کے وژن، حب الوطنی اور ترقی کے ایجنڈے کو کامیاب کریں․

متعلقہ عنوان :