پرویز مشرف ڈر کے مارے وطن نہیں آئیں گے، جے آئی ٹی کا فیصلہ نوازشریف کیخلاف آیا تو ن لیگ کے اکثر رہنما،ق لیگ،پی پی پی اور پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے

صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان کی سابق جنرل پرویز مشرف اور ن لیگ کے متعلق پیش گوئی

جمعرات 29 جون 2017 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) پیشنگوئیاں کرنے کے حوالے سے معروف صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے سابق جنرل پرویز مشرف اور ن لیگ کے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف ڈر کے مارے وطن نہیں آئیں گے، فیصلہ نوازشریف کے خلاف آیا تو ن لیگ کے اکثر رہنما،ق لیگ, پی پی پی اور پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے۔

بروز جمعرات صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ق لیگ کے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ کے مستقبل کا فیصلا پاناما سے جڑا ھوا ھے،ق لیگ کی قیادت چودھری برادران نہیں پرویز مشرف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کی خواہش ہے کے عمران سے ملکر سیاسی پارٹیوں کو ملاکر تہرڈ فورس بنائی جائے،مگر مشرف اور عمران میں قیادت کرنے پر لڑائی ھے،مشرف دبئی اور لندن گہومیں وہاں بیٹھ کر اپنے لوگوں کو لیکچر ہی دے سکتے ہیں،مشرف ٹی وی ٹاک شو کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاپاکستانی سیاست میں اس کا کوئی مستقبل نہیں، مشرف چاہتاھے کہ عمران، چودھری برادران، متحدہ، ف لیگ اور قومپرست جماعتوں کو آپس میں ملا کر ایک تہرڈ فورس بنائی جائے،پر دونوں میں اختلاف ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ھے قیادت میں کروں پرویز مشرف کہتے میں کروں، دونوں کی لڑائی کی وجھ سے وہ اتحاد بنتے نظر نہیں آرہا،پرویز مشرف ڈر کے مارے وطن واپس نہیں آئیں گے وہ ادہر ھی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ بھی مشرف کے ساتھ ملکر انتخابات لڑے گی،حالات ایسے ہیں کے آنے والے انتخابات میں کسی بہی ایک جماعت کو اکثریت نہیں ملے گی،ٹو تہرڈ مجارٹی کسی جماعت کو نہیں ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں دو جماعتیں اکثریت لیں گی جو تیسری جماعت سے ملکر حکومت بنائیں گے، سندھ میں فنکشنل لیگ مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے