نیب نے اینکر مبشر لقمان کے خلاف پیمرا میں شکایت درج کرادی

مبشر نے چیئرمین نیب کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پروگرام پیش ،جان بوجھ کرچیئرمین اور ادارہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی ،نیب کا موقف

جمعرات 29 جون 2017 18:10

نیب نے اینکر مبشر لقمان کے خلاف پیمرا میں شکایت درج کرادی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب )نے اینکر مبشر لقمان کے خلاف پیمرا میں شکایت درج کرادی ،درخواست میں کہا گیا کہ مبشر لقمان نے چیئرمین نیب کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پروگرام پیش کیا ،اینکر نے جان بوجھ کرچیئرمین نیب اور بطور ادارہ نیب کو بدنام کرنے کی کوشش کی ،چینل پر ادارے کے خلاف توہین آمیز پروگرام سے پیمراکے قواعد کی بھی خلاف ورزی ہوئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے اینکر مبشر لقمان کے خلاف پیمرا میں شکایت درج کرادی ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مبشر لقمان نے چیئرمین نیب کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹ پرمبنی پروگرام پیش کیا ۔ مبشر لقمان نے چینل 24 پر نیب کے خلاف صریحا جھوٹ پر مبنی پروگرام پیش کیا۔ اینکر نے جان بوجھ کر چیئرمین نیب اور بطور ادارہ نیب کو بدنام کرنے کی کوشش کی ۔چینل پر ادارے کے خلاف توہین آمیز پروگرام سے پیمرا کے قواعد کی بھی خلاف ورزی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :