وفاقی حکومت سینئرصحافی شریف فاروق کے علاج معالجے پر اُٹھنے والے تمام اخراجات برداشت کریگی،و ہ تحریک پاکستان کے کارکنوں میں شامل ہیں، شریف فاروق صحافت کا قابل فخر سرمایہ ہیں

مریم اورنگزیب کی پشاور میں سینئرصحافی شریف فاروق کی عیادت ، نیک خواہشات کا اظہار

جمعرات 29 جون 2017 18:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے سینئرصحافی شریف فاروق کی عیادت کی ،مریم اورنگزیب ننے شریف فاروق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ شریف فاروق تحریک پاکستان کارکنوں میں شامل ہیں، شریف فاروق ہماری صحافت کا قابل فخر سرمایہ ہیں، وفاقی حکومت ان کے علاج معالجے پر اُٹھنے والے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب پشاور سینیر صحافی شریف فاروق کی عیادت کی۔روزنامہ جہاد کے چیف ایڈیٹر شریف فاروق نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وزیرمملکت اطلاعات نے سینیر صحافی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اوران کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔مریم اورنگزیب نے شریف فاروق کو گلدستہ بھی پیش کیا ۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ شریف فاروق تحریک پاکستان کے کارکنوں میں شامل ہیں۔ شریف فاروق 1940کے اس اجلاس میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ شریف فاروق ہماری صحافت کا قابل فخر سرمایہ ہیں۔ وفاقی حکومت ان کے علاج معالجے پر اٹھنے والے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :