نواز شریف پاکستان میں جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، وہ مودی کو گلے لگا سکتے ہیں لیکن پاکستانی مزدور کو نہیں ،خدمات اور سیاست کامطلب صرف پیپلزپارٹی جانتی ہے ،آج لوڈشیڈنگ گزشتہ دور حکومت سے زیادہ ہے، وزیراعظم کو ہم نے نہیں آپ کے کرتوتوں نے آپ کو پھنسایا ہے

قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا تقریب سے خطاب

جمعرات 29 جون 2017 18:10

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف پاکستان میں جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف مودی کو گلے لگا سکتے ہیں پاکستانی مزدور کو گلے نہیں لگا سکتے خدمات اور سیاست کامطلب صرف پیپلزپارٹی جانتی ہے آج لوڈشیڈنگ گزشتہ دور حکومت سے زیادہ ہے،میاں صاحب ہم نے نہیں آپ کے کرتوتوں نے اپ کو پھنسایا ہے ۔

جمعرات کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ک آج کسان اپنی اجناس کو جلارہے ہیں۔ خدمت اور سیاست کامطلب صرف پیپلزپارٹی جانتی ہے۔اج لوڈشیڈنگ گزشتہ دور حکومت سے زیادہ ہے۔حکومت غریبوں کا خون نچوڑ کر اپنا خزانہ بھرنا چاہتی ہے۔ میاں صاحب ہم نے نہیں ،اپ کے کرتوتوں نے اپ کوپھنسایا ہے۔

(جاری ہے)

انڈسٹریز بند ہوچکی ہے۔پانامہ ہمارا نہیں عالمی اسکینڈل ہے۔

نواز شریف مودی کو گلے لگا سکتے ہیں۔ پاکستانی مزدوروں کو نہیں لگاتے ۔انہوں نے کہا نواز شریف پاکستان میں جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔آج بجلی کی قیمت اور لوڈشیڈنگ پہلے سے بھی زیادہ ہے ۔ہمارے زمانے میں بجلی کی قمیت 6روپے فی یونٹ تھی ۔آج 16روپے فی یونٹ تھی ۔خورشید شاہ نے کہا پاکستان میں جمہوریت کیلئے ہم نے سختیاں جھیلی ہیں ۔ میاں صاحب آپ بہت کچھ کرسکتے ہیں ۔ جے آئی ٹی کو دباسکتے ہیں۔