چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد کا بارش سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ

جمعرات 29 جون 2017 18:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) گزشتہ روز ہونے والی شدید برسات کے دوران چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے وائس چیئرمین محمد رفیق جت، اراکین کونسل ابوبکرمیمن ،شفیع بروہی ،آغا طارق کے ہمراہ مختلف علاقوں کا وقفے وقفے سے دورہ کیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دورے کے موقع پر انہوں نے مختلف علاقوں کی صورتحال کو مانیٹر کیا۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین کو فون کر کے نالوں کا جائزہ لینے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے خصوصی ہدایت جاری کیں اور برسات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ چئیرمین نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ برسات کی آمد کے ساتھ وہ فوری طور پر فیلڈ میں موجود ہیں اور صورتحال کو خود مانیٹر کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء چئیرمین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں جا کر ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیتے رہے۔

انہوں نے اہل علاقہ کو یقین دہانی کر اتے ہوئے کہا کہ جو ہمارے دائرہ اختیار میں اسی پر کام کیا ہی جا رہا ہے لیکن چئیرمین بلاول بھٹو زرداری /کوچئیرمین آصف علی زرداری اور وزیراعلی سندھ کی خصوصی ہدایت ہے کہ تمام ریلیف کے امور کی نگرانی خصوصی طور پر کی جائے جس پرجا نفشانی سے عمل پیرا ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی برسات پر پیش آنے والی صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول کر لیا گیا ہے چند اندرونی علاقوں میں موصول ہونے والی شکایات کو بھی نمٹایا جا رہا ہیں برسات سے قبل ہی تمام متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی تھی دورے کے دوران انچارج سینٹیشن شان گل اور اشرف بلوچ نے چئیرمین کو بتایا کہ مختلف محکموں کے عملے کی تین شفٹوں میں ڈیوٹی لگادی گئی تھی اور تمام مشینری کو پہلے سے ہی اسٹینڈ بائی پوزیشن میں رکھ دیا گیا تھا اس لئے صورتحال کو کنٹرول جلد کرلیا گیا۔

اس موقع پر چئیرمین نے کہا کہ برسات کے لئے بنائی گئی ٹیمیں اپنی امور کو تیزی سے انجام دیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے افسران و عملہ کمروں میں آرام کرنے کے بجائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے فیلڈ میں رہے تا کہ کام میں بہتری اور تیزی آئیں ہنگامی صورتحال پیش آنے کی صورت میں حکومت سندھ سے مکمل رابطہ ہے۔ عوام اپنی شکایات ان نمبر پر درج کرائیں 99232593-31 اس کے علاوہ فوکل پرسن ممتاز زرداری کے نمبر 0300-2626608 پر بھی شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :