کے یو جے کی سینئر خاتون صحافی اور رکن کے یوجے زیبا برنی کے قتل کی شدید مذمت

جمعرات 29 جون 2017 18:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جی) سینئر خاتون صحافی اور رکن کے یوجے زیبا برنی کے قتل کی شدید مذمت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں صدر کے یو جے حسن عباس اور جنرل سیکرٹری واجد رضا اصفہانی نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی فخر الحسن نے باقاعدہ ایف آئی آر درج کرا دی ہے، کے یوجے نے اصل صورتحال سامنے آنے تک بیان جاری نہیں کیا تھا تاہم فخرالحسن سے ملعومات کے بعد اس بات کی تصدیق ہوِئی کہ محترمہ زیبا برنی کو قتل کیا گیا ہے۔ کے یوجے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے اور وزیر اعلی سندھ، آئی جی سندھ، گورنر اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کرتی ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :