کراچی، ڈائو یونیورسٹی میں عیدملن تقریب

جمعرات 29 جون 2017 18:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں جمعرات کو عید ملن تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد فیکلٹی اراکین و دیگر اسٹاف کے درمیان عید کی خوشیاں بانٹنا اور ایک نئے عزم کے ساتھ کام کی شروعات کرنا تھا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹرمحمد سعید قریشی تھے جبکہ ،پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خاور سعید جمالی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد مسرور، رجسٹرار پروفیسر امان اللہ عباسی سمیت پرنسپل ڈائو میڈیکل کالج، فیکلٹی اراکین، پوسٹ گریجوئٹ آفیسر ز بشمول انتظامی عملہ موجود تھے۔

تقریب میں پروفیسر محمد سعید قریشی اور پروفیسر خاورجمالی نے فیکلٹی اراکین کو عید کی مبارکباد پیش کی اور کام کونئے عزم اور ولولے کے ساتھ شروع کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :