صوبائی وزراء کا صحافی شمس کیریو کی والدہ اور شکیل عادل کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 29 جون 2017 18:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) صوبائی وزراء جام مہتاب حسین ڈہر اور مکیش کمار چاؤلہ نے کراچی پریس کلب کے ارکان شمس کیریو کی والدہ اور شکیل عادل کے والد کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جام مہتاب حسین ڈہر نے اپنے تعزیتی بیان میں دعا کی کہ باری تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔