تمام بینک 3جولائی کو عوام سے لین دین کیلئے بند رہیں گے

جمعرات 29 جون 2017 18:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) بینک دولت پاکستان3 جولائی بروز پیرکو عوام سے لین دین کے لئے بند رہے گا کیونکہ اس دن کو بینک تعطیل قرار دیا گیا ہے، لہذا تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے (ڈی ایف آئیز) اور مائیکروفنانس بینک (ایم ایف بیز) مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لئے بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم، بینکوں/ڈی ایف آئیز/ایم ایف بیز کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔