ْصوابی ‘حکومت کسانوں کے مسائل سے باخبرہونے کے باوجود آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں، سیار احمد

جمعرات 29 جون 2017 18:00

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء)سماجی کارکن سیار احمد متھرہ نے کہاہے کہ ہمارا ملک ایک زر خیر زرعی ملک ہے جس میں مختلف فصلیں اُگتی ہیں مگر پھر بھی پاکستان کے کسان انتہائی کسمپر سی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، حکومت کی طرف سے کسانوںکو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جاتا ‘ کسانوں کو ان کی محنت کے بدلے پورا حق بھی نہیں ملتا جس سے کسان مایوسی کے شکار ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ زرعی ملک ہونے کے باوجود کسان آج انتہائی پریشان اور مایوسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک کسان سارا سال محنت کر کے فصل تیار کرتا ہے مگر جب باری مارکیٹ کی آتی ہے تو انہیں فصل کی اتنی قیمت دی جاتی ہے جس سے کسان کی زندگی بہترہونے کے بجائے مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کسانوں کے مسائل سے باخبر ہیں مگر پھر بھی آنکھیں بند کی ہوئی ہے اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو کوئی بھی یہ پیشہ اختیار کرنے سے گریز کریگا جس سے ملک کونا قابل تلافی نقصان ہوگا۔