صوابی ‘ ڈپٹی کمشنر کا پٹوار خانہ بیکا اور مانکی پر اچانک چھاپہ ‘ حلقہ پٹواری غیر حاضر

جمعرات 29 جون 2017 18:00

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء)ڈپٹی کمشنر ضلع صوابی معتصم باللہ شاہ نے پٹوار خانہ بیکا اور مانکی پر اچانک چھاپہ ‘ پٹوار خانہ مانکی کو تالہ بند اور حلقہ پٹواری غیر حاضر پایا گیا جب کہ پٹوار خانے میں کوئی ٹیبل ریٹس نصب نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی نے حلقہ پٹوار بیکا اسد زمان سے تین یوم کے اندر اندر ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے اور پٹوار خانے کو تالے لگانے پر جواب طلبی کی بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈی سی صوابی کے دورہ مانکی کے موقع پر پٹوار خانہ میں کوئی ٹیبل ریٹ نصب نہیں پایا گیا جس پر انہوں نے متعلقہ حلقہ پٹوار سے جواب طلبی کی۔ اس موقع پر ڈی سی صوابی نے واضح کیا کہ محکمہ مال کے تمام اہلکاران اپنے اپنے متعلقہ پٹوار خانوں میں بر وقت حاضری کو یقینی بنانے کے علاوہ اپنے اپنے پٹوار خانوں میں ٹیبل ریٹ نصب کئے جائیں ورنہ سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔