صوابی ‘ گھریلو تنازعہ پر رشتہ داروں نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا

جمعرات 29 جون 2017 18:00

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) موضع مینئی ضلع صوابی میں گھریلو تنازعہ پر رشتہ داروں نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلارت کے مطابق شعیب زادہ سکنہ مینئی نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گل زادہ اور ان کے بیٹے طیب نے مل کر گھر میں موجود میری بھابھی زوجہ لائق ز ادہ پر فائرنگ کھول اورگولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی وجہ قتل گھریلو نا چاقی بیان کی ہے۔ ملزمان اور مقتول فریق آپس میں چچا زاد ہیں۔ ٹوپی پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :