خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کاکرکٹرزفخر زمان اور جنید خان کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ

جمعرات 29 جون 2017 17:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نے پاکستان کو چمپئن بننے میں کلیدی رول اداکرنے والے خیبر پختونخواکے مایہ نازکرکٹرزفخر زمان اور جنید خان کو انکی شاندار پرفارمنس پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں جلدہی میڈیا سینٹر آنے کی دعوت دی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار سپورٹس رائٹر ایسوسی ایشن کے صدر جہانزیب صدیق نے ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عاصم شیراز،چیئر مین اعجاز احمد،سینئرنائب صدر عمران یوسفزئی، نائب صدر عظمت الله کے علاوہ ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔انہوںنے کہاکہ ہمیں کرکٹرزفخر زمان اور جنید خان پر فخر ہے کیونکہ انہوںنے قلیل مدت میں اپنی صلاحیتوںکے بدولت دنیائے کرکٹ میں نام کمایااور قومی ٹیم کو کرکٹ چمپئن بنانے میں کلیدی رول اداکیاہے ۔انکاکہناتھاکہ سپورٹس رائٹرزنے صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوںکی حوصلہ آفزائی کیلئے بہتر اندازمیں کام کررہے ہیں جبکہ انہی کھلاڑیوں کو انکی شاندار کارکردگی پر سالانہ ایوارڈ بھی دی جارہی ہے اور اسی طرح قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑیوں فخر زمان اور جنید خان کو بھی ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :