ریسکیو 1122 نے عید الفطر کی چھٹیوں میں 10869ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا‘ڈاکٹر رضوان نصیر

جانفشانی سے ڈیوٹی سرانجام دینے پر ڈی جی ریسکیوپنجاب کی ریسکیورز کو مبارکباد،مو ن سو ن کے دوران اسی جذبے سے کام کرنے کی ہدایت

جمعرات 29 جون 2017 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے تمام ریسکیورز کو پنجاب بھر میں بروقت ایمرجنسی رسپانس فراہم کرتے ہوئے 10869متاثرین کو عید کی تعطیلات کے دوران ریسکیو کرنے پر مبارکباد دی۔ ریسکیو1122 ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بڑھتے ہوئے حادثات بشمولِ آئل ٹینکر ڈزاسٹر احمد پور شرقیہ میں کمیونٹی کے رسپانس اور سیفٹی کلچر کی عدم دستیابی کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو ہدایت دی کہ ریسکیومحافظ پروگرام کے تحت کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کے ذریعے معاشرے میں سیفٹی کی آگاہی اور تربیتی پروگرامز کے انعقاد سے سیفٹی کلچر کو فروغ دیں۔

پراونشل مانیٹرنگ سیل نے ڈائریکٹر جنر ل کو بتایا کہ تمام ضلعی ایمرجنسی سروسز نے مقامی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عید کے لئی--"ایمرجنسی ریسکیو پلانز"بنائے تھے۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق میڈیکل کور کی فراہمی کے پلان کے مطابق ایمرجنسی ایمبولینسزاور فائر سروسز کو اہم مقامات، مساجد اورعید گاہوں پر تعینات کیا گیاتھا ریسکیوموبائل پوسٹیں بنائی گئی جہاں تربیت یافتہ پیرامیڈیکس سٹاف اہم مقامات پر بروقت ایمرجنسی رسپانس کی فراہمی کیلئے موجود رہا۔

اس طرح پروونشنل مانیٹرنگ ڈیسک نے ڈائریکٹر جنرل کو بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) نے عید کی چھٹیوں کے دوران پنجاب بھر میں کل 5350ایمرجنسیز پر ریسپانڈ کرتے ہوئے 10869ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا ۔ پنجاب ایمرجنسی سروس کی ایمبولینس ،ریسکیو اورفائر سروسز پنجاب نے تمام اضلاع میں عید الفطرکی تعطیلات پر کل 4188ٹریفک حادثات ؛ 3980میڈیکل، 142آتشزدگی، 15عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات، 292جرائم کے واقعات، 28ڈوبنے کے واقعات، اور 971دیگر ایمرجنسی کی اقسام پر ریسپانڈ کیا ۔

5350 ایمرجنسی میںایمرجنسی سروسز لاہور نے عید کی چھٹیوں میں کل1068ایمرجنسیز بشمول 645ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا ، فیصل آباد نے 807ایمرجنسیز بشمول 387ٹریفک حادثات ، گوجرانوالہ نے 547ایمرجنسیز بشمول 254ٹریفک حادثات، ملتان نے 473ایمرجنسیز بشمول 247ٹریفکحادثات اور راولپنڈی نی265 ایمرجنسیز بشمول115ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا ۔ پرونشنل مانیٹرنگ سیل نے ایک دلچسپ حقائق کو مزید سامنے لایا کہ ضلع راولپنڈی میں گزشتہ سال کی عید کے مقابلے میں کم ایمرجنسیز رپورٹ ہوئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ راوالپنڈی نے 265 حادثات ، بشمول 115 روڈ ٹریفک حادثات ، 8 فائر ایمرجنسی ، 6 کرائم کے واقعات 1 ڈوبنے کے واقعات،117 میڈیکل ایمرجنسی اور 18 متفرق ایمرجنسیز پر بروقت اوسط رسپانس 8 منٹ کا برقرار رکھتے ہوئیرسپانس کیا اور بروقت ریسکیو یقینی بنایا۔تفصیلات کے مظابق پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) نے عید کی چھٹیوں کے دوران پنجاب بھر میں کل 5350ایمرجنسیز پر ریسپانڈ کرتے ہوئے 10869ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا ۔

پنجاب ایمرجنسی سروس کی ایمبولینس ،ریسکیو اورفائر سروسز پنجاب نے تمام اضلاع میں عید الفطرکی تعطیلات پر کل 4188ٹریفک حادثات ؛ 3980میڈیکل، 142آتشزدگی، 15عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات، 292جرائم کے واقعات، 28ڈوبنے کے واقعات، اور 971متفرق حادثات پر رسپانس کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مدد فراہم کی ۔اعدادوشمار کے پیشِ نظر ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ ایمرجنسی سروس ایک کال پر تمام شہریوں کے لئے موجود ہے اور ریسکیو رزاپنی چٹھیاں قربان کر کے معاشرے میں احساس تحفظ فراہم کر رہے ہیں لیکن یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی زندگیوں میں سیفٹی کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں اور ذمہ دار شہری کی طرح سیفٹی کلچر کو فروغ دے کر پاکستان میں محفوظ معاشرے کے قیام میں عملی کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید ریسکیورز کو اس جذبے ہمت کے تحت مون سون سے پہلے اور مون سون کے دوران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :