سانحہ احمد پور شرقیہ، غفلت برتنے پر موٹر وے پولیس کی6افسران معطل محکمانہ کارروائی میں سخت سزا دی جائے ، انکوائری کمیٹی

جمعرات 29 جون 2017 17:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) سانحہ احمد پور شرقیہ پر موٹر وے پولیس کی انکوائری کمیٹی نے ٹھوس اور تکنیکی ڈیٹا کی بنیاد پر انکوائری کرنے کے بعد ڈی ایس پی رضوان شاہ ،ْ انسپکٹر عبد الصمد ،ْ سب انسپکٹر واجد علی ،ْ سب انسپکٹر تقی حیدر ،ْ سب انسپکٹر عرفان شاہ اور جونیئر پٹرول آفیسر عمر حسین شاہ کو غفلت ،ْ لاپرواہی اور اپنے سینئر افسران سے حقائق کو مخفی رکھنے پر قصور وار پاتے ہوئے عہدوں سے فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

مزید برآں ان کو محکمانہ کارروائی میں سخت ترین سزا دینے کی سفارش بھی کی ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد شاہ کے مطابق محکمہ میں احتساب کا عمل سخت ترین ہے اور اس کی گرفت سے کوئی نہیں بچ سکتا۔

متعلقہ عنوان :